ابنا: پاکستان کی عظیم شخصیت، ممتاز علم دین، مدرسہ معصومین کراچی کے پرنسپل حضرت حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر نجفی انتقال فرما گئے ہیں۔ مرحوم کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاوں گلتری سے تھا اور ایک عرصے سے کراچی میں مقیم تھے۔ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ شیخ علی مدبر کے بیٹے سے رابطہ کرکے انکے والد محترم کی اچانک رحلت پر دلی تعزیت کی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ علامہ شیخ علی مدبر کا انتقال قومی اور ملی نقصان ہے۔
.......
/169